ایرانی وزیرِ داخلہ کا دورۂ پاکستان، محسن نقوی سے ملاقات میں تجارت اور علاقائی امن پر گفتگو

12:43 PM, 22 Jul, 2026

اسلام آباد: ایرانی وزیرِ داخلہ سکندر مومنی وزارتِ داخلہ پہنچے، جہاں وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے ان کا استقبال کیا۔ ایف سی کے چاق و چوبند دستے نے معزز مہمان کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔

بعد ازاں پاکستان اور ایران کے وزرائے داخلہ کے درمیان وفود کی سطح پر ملاقات ہوئی، جس میں دوطرفہ تعلقات، باہمی تجارت کے فروغ، سیکیورٹی تعاون اور خطے کی صورتحال سمیت اہم معاملات زیرِ بحث آئے۔

ملاقات کے دوران دونوں جانب سے پاکستان اور ایران کے درمیان تعاون کو مزید بڑھانے اور دیرینہ تعلقات کو نئی جہت دینے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔ رہنماؤں نے علاقائی امن و استحکام کے لیے مشترکہ کوششوں کی اہمیت پر بھی زور دیا۔

اس سے قبل ایرانی وزیرِ داخلہ سکندر مومنی نے وزیراعظم پاکستان اور فیلڈ مارشل سے الگ الگ ملاقاتیں کیں، جن میں دوطرفہ امور اور موجودہ علاقائی صورتحال پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔ ایرانی وزیرِ داخلہ نے امریکا ایران کشیدگی کے دوران پاکستان کی جانب سے کی جانے والی سفارتی کوششوں کو بھی سراہا۔

مزیدخبریں