نئی دہلی: حکومتی دباؤ اور پولیس کارروائیوں کے باوجود کاکروچ جنتا پارٹی (سی جے پی) کا احتجاج دوسرے روز بھی جاری ہے۔ پارٹی کارکنان نے جنتر منتر پر احتجاجی دھرنا دیتے ہوئے حکومت کی تعلیمی پالیسیوں پر شدید تحفظات کا اظہار کیا۔
سی جے پی رہنماؤں کا کہنا ہے کہ وزیرِ تعلیم دھرمیندر پردھان کے استعفے تک احتجاج ختم نہیں کیا جائے گا۔ مظاہرین نے تعلیمی نظام میں بہتری کا مطالبہ کرتے ہوئے وزیرِ تعلیم کے ساتھ وزیراعظم نریندر مودی سے بھی استعفے کا مطالبہ کر دیا ہے۔
احتجاج کے دوران پولیس کی جانب سے اقدامات کے باعث کشیدگی میں اضافہ ہوا، تاہم پارٹی نے ممکنہ تصادم اور مزید خونریزی سے بچنے کے لیے اپنا دوسرا پارلیمنٹ مارچ مؤخر کر دیا ہے۔
سی جے پی کے مطابق جنتر منتر پر جاری دھرنا بدستور جاری رہے گا اور مطالبات کی منظوری تک احتجاجی تحریک جاری رکھنے کا فیصلہ برقرار ہے۔