ڈھاکا: بنگلہ دیش نے تین میچوں کی ٹی 20 سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستان کو 8 رنز سے شکست دے کر سیریز میں 2-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل کر لی ہے۔ میزبان ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 133 رنز بنائے جس کا پاکستان ہدف حاصل نہ کر سکا اور 125 رنز پر آؤٹ ہو گیا۔
فہیم اشرف نے پاکستان کے لیے بہترین 51 رنز بنائے، مگر باقی بلے باز کمزور کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹیم کو شکست سے بچا نہ سکے۔ بنگلہ دیش کے شریف الاسلام نے 3 وکٹیں حاصل کیں جبکہ تنظیم حسن ثاقب اور مہدی حسن نے دو، دو کھلاڑی آؤٹ کیے۔
پاکستان کی جانب سے سلمان مرزا، احمد دانیال اور عباس آفریدی نے دو، دو کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی ، جبکہ فہیم اشرف اور محمد نواز نے ایک، ایک کھلاڑی کو بولڈ کیا۔
پہلے میچ میں بھی پاکستان کو بنگلہ دیش کے ہاتھوں 7 وکٹوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا، جس کے باعث میزبان ٹیم نے سیریز میں زبردست برتری حاصل کر لی ہے۔