شہباز شریف کا نیشنل پولیس اکیڈمی کے اہلکاروں کو معیاری تربیت اور سہولیات فراہم کرنے کا اعلان

05:15 PM, 22 Jul, 2025

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے نیشنل پولیس اکیڈمی میں کہا ہے کہ پولیس اہلکاروں کو بہترین تربیت اور سہولیات دی جائیں گی تاکہ وہ عوام کی جان و مال کی حفاظت بہتر انداز میں کر سکیں۔

وزیراعظم نے کہا، "ہم پولیس اکیڈمی کی تزئین و آرائش پر تیزی سے کام کر رہے ہیں تاکہ یہاں کے نوجوان اہلکار جدید تربیت کے ساتھ بہترین ماحول میں کام کریں۔"

انہوں نے مزید کہا کہ پولیس میدان عمل میں بہترین خدمات سرانجام دے رہی ہے اور ایلیٹ فورس معاشرتی برائیوں کے خلاف مضبوط دفاعی لائن ہے۔

وزیراعظم نے ملک میں دہشتگردی کی بڑھتی ہوئی وارداتوں پر بھی تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ سکیورٹی ادارے اپنی جانوں کا نذرانہ دے کر دہشتگردی کے خلاف جنگ میں مصروف ہیں۔

انہوں نے وعدہ کیا کہ وزارتوں کی کارکردگی کا دو ماہ بعد جائزہ لیا جائے گا اور جہاں نتائج بہتر نہ ہوں، وہاں سخت کارروائی کی جائے گی تاکہ عوام کو بہتر سہولیات فراہم کی جا سکیں۔

مزیدخبریں