تفتان: بلوچستان کے سرحدی علاقے تفتان میں وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے انسانی اسمگلنگ کی کوشش کو ناکام بناتے ہوئے 20 بنگلہ دیشی شہریوں کو گرفتار کر لیا ہے۔ گرفتار افراد وزٹ ویزے پر پاکستان آئے تھے اور ضلع چاغی کے ماشکیل بارڈر سے غیر قانونی طور پر ملک میں داخل ہونے کی کوشش کر رہے تھے۔
یہ کارروائی فرنٹیئر کور کی معاونت سے انجام دی گئی۔ ایف آئی اے نے گرفتار افراد سے تفتیش شروع کر دی ہے اور مزید گرفتاریوں کا امکان بھی ظاہر کیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ انسانی اسمگلنگ کے نیٹ ورکس کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رکھا جائے گا تاکہ سرحدی علاقوں میں قانون کی حکمرانی کو یقینی بنایا جا سکے۔