ٹیکنالوجی نے بچائی تلاش کی مشکل، سمارٹ واچ سے طیارے کا ملبہ مل گیا، تین افراد ہلاک

05:03 PM, 22 Jul, 2025

مونٹانا:امریکی ریاست مونٹانا میں چھوٹے طیارے کے لاپتہ ہونے کے بعد ایک مسافر کی سمارٹ واچ نے اپنی GPS لوکیشن فراہم کی، جس کی بدولت طیارے کا ملبہ ییلوسٹون نیشنل پارک کے جنگلات میں مل گیا۔ بدقسمتی سے حادثے میں تینوں افراد جان کی بازی ہار گئے۔

حکام کے مطابق طیارے نے ویسٹ ییلوسٹون ایئرپورٹ سے رات گئے پرواز کی تھی اور چند منٹوں بعد رابطہ منقطع ہو گیا۔ فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن اور نیشنل ٹرانسپورٹیشن سیفٹی بورڈ حادثے کی وجوہات کا تعین کر رہے ہیں۔

مزیدخبریں