صدر ٹرمپ نے بھارت اور پاکستان کے درمیان جنگ بندی کروائی ، ترجمان وائٹ ہاؤس

03:21 PM, 22 Jul, 2025

واشنگٹن :  وائٹ ہاؤس کی ترجمان کیرولائن لیوٹ نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت اور پاکستان کے درمیان جاری تنازع کو ختم کرنے کے لیے جنگ بندی کرائی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ صدر ٹرمپ دنیا بھر میں جنگوں کو روکنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

کیرولائن لیوٹ نے کہا کہ صدر ٹرمپ روس اور یوکرین کے درمیان فوری جنگ بندی چاہتے ہیں اور غزہ میں بھی جنگ بندی اور یرغمالیوں کی فوری رہائی کے حق میں ہیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے شام میں کشیدگی کو کم کرنے کے لیے مداخلت کی ہے۔

کیرولائن نے کہا کہ صدر ٹرمپ شام اور غزہ میں چرچ پر اسرائیلی بمباری دیکھ کر مایوس ہیں اور امریکہ ایران کے ساتھ مذاکرات کے لیے بھی تیار ہے

مزیدخبریں