ایکس میں 'اسٹارٹر پیکس' فیچر کا آغاز

07:25 PM, 22 Jan, 2026

کیلیفورنیا: ایکس (ٹوئٹر) نے اپنے نئے فیچر 'اسٹارٹر پیکس' کا اعلان کیا ہے، جس کے تحت نئے صارفین کو ایسے اکاؤنٹس دیکھنے کا موقع ملے گا جو ان کی دلچسپیوں کے مطابق ہوں گے۔ یہ فیچر آنے والے ہفتوں میں تمام صارفین کے لیے دستیاب ہو جائے گا۔

کمپنی کے مطابق، اس فیچر کے ذریعے دنیا بھر کے ٹاپ اکاؤنٹس کو نئے صارفین کے لیے پیش کیا جائے گا تاکہ وہ بہترین اور دلچسپی کے مطابق مواد تلاش کر سکیں۔ یہ فیچر سوشل میڈیا پلیٹ فارم "بلیو اسکائی" کے فیچر سے ملتا جلتا ہے، جس میں صارفین اپنے اسٹارٹر پیکس بنا سکتے ہیں۔

نئی خصوصیت کو متعارف کرانے کے حوالے سے ایکس کے پراڈکٹ ہیڈ نکیتا بیئر نے بتایا کہ یہ فیچر عالمی سطح پر صارفین کے لیے مفید ثابت ہو گا، جس سے وہ اپنی دلچسپی کے اکاؤنٹس تلاش کر سکیں گے۔

ایکس کا یہ فیچر میٹا کے تھریڈز میں متعارف کرائے گئے "ورژن" فیچر سے بھی مماثلت رکھتا ہے، جس میں ریکومینڈڈ پروفائلز کی کلیکشنز شامل کی جاتی ہیں۔

مزیدخبریں