ڈیووس فورم میں وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی بھرپور سفارتی سرگرمیاں

03:25 PM, 22 Jan, 2026

ڈیووس: ورلڈ اکنامک فورم کے سالانہ اجلاس میں وزیراعظم محمد شہباز شریف اور چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے متعدد عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں کیں، جس سے پاکستان کی اعلیٰ قیادت عالمی سطح پر نمایاں رہی۔

فورم کے موقع پر وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کی غیر رسمی ملاقاتوں میں خوشگوار ماحول اور گرمجوشی دیکھنے میں آئی۔ دونوں رہنماؤں نے آذربائیجان کے صدر الہام علیوف، امریکی سیکریٹری آف اسٹیٹ مارکو روبیو اور سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان آل سعود سے تبادلہ خیال کیا۔

وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ورلڈ اکنامک فورم میں خصوصی خطاب میں بھی شرکت کی۔

سیاسی مبصرین کے مطابق ورلڈ اکنامک فورم میں پاکستان کی فعال شرکت عالمی برادری کے ساتھ تعلقات مضبوط بنانے کی کوششوں کا حصہ ہے۔

مزیدخبریں