پنجاب میں عوامی فلاحی فیصلوں پر مؤثر عملدرآمد ہو رہا ہے:عظمیٰ بخاری

02:59 PM, 22 Jan, 2026

لاہور: صوبائی وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ مریم نواز کے اقدامات کو عالمی سطح پر پذیرائی حاصل ہو رہی ہے اور عوام کا معیارِ زندگی بہتر بنانا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے کہا کہ حکومت گل پلازہ سانحے کے متاثرہ خاندانوں کے دکھ میں برابر کی شریک ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز سٹیزن فیڈ بیک کو پالیسی سازی میں اہمیت دیتی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ پنجاب کے 16 اضلاع میں دل کے امراض کی لیبارٹریز قائم کی جا چکی ہیں جبکہ ریسکیو 1122 کا دائرہ کار تحصیل سطح تک بڑھایا جا رہا ہے۔ وزیراعلیٰ نے ریسکیو اداروں کو جدید ڈرون ٹیکنالوجی سے لیس کرنے کی ہدایت بھی جاری کی ہے۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ فائر سیفٹی کے لیے پیرا میں الگ سیل قائم کیا جائے گا اور ریسکیو ادارے فائر واٹر ہائیڈرنٹس کی جیو ٹیگ لسٹ واسا کو فراہم کریں گے۔

انہوں نے واضح کیا کہ پنجاب میں غفلت اور لاپرواہی برداشت نہیں کی جائے گی اور تمام ادارے اپنی ذمہ داریاں پوری کر رہے ہیں۔

مزیدخبریں