لیپ ٹاپ سکیم سے ہونہار طلبہ کو تعلیم کے نئے مواقع ملیں گے:خواجہ آصف

12:57 PM, 22 Jan, 2026

سیالکوٹ: وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ نوجوان ہمارا مستقبل ہیں اور ان کے لیے اہم اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے وزیراعظم کی لیپ ٹاپ اسکیم کو ہونہار طلبہ کے لیے ایک اہم قدم قرار دیا اور کہا کہ اس کے نتائج آہستہ آہستہ سامنے آ رہے ہیں۔

خواجہ آصف نے مزید کہا کہ لیپ ٹاپ کی مدد سے طلبہ دنیا کے ہر کونے تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں اور اپنی تعلیم میں بہتری لا سکتے ہیں۔ انہوں نے وزیراعظم شہباز شریف کی نوجوانوں کی ترقی اور تعلیم کے شعبے میں سرمایہ کاری کی کوششوں کو سراہا۔

مزیدخبریں