کراچی کو وفاق کا حصہ بنایا جائے، سندھ حکومت ناکام:مصطفیٰ کمال

12:41 PM, 22 Jan, 2026

کراچی: سابق میئر اور متحدہ قومی موومنٹ (MQM) کے رہنما مصطفیٰ کمال نے سندھ حکومت پر شدید تنقید کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ کراچی کو وفاق کا حصہ بنایا جائے اور 18ویں ترمیم ختم کی جائے۔

مصطفیٰ کمال نے کہا کہ کراچی میں ہونے والے سانحات اور حادثات اس بات کا ثبوت ہیں کہ سندھ حکومت ناکام ہو چکی ہے اور شہر کی حفاظت نہیں کر سکتی۔ انہوں نے جمہوری اداروں پر بھی تنقید کی اور کہا کہ جمہوری دہشتگردی کرنے والے شہر قائد کو سنبھال نہیں سکتے۔

وفاقی وزیر نے بھی کراچی میں بڑھتی ہوئی ناامنی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہاہم کراچی میں اور کتنے سانحات برداشت کریں گے؟ کتنی لاشیں اٹھائیں؟ سندھ حکومت کے پاس کوئی حکمت عملی نہیں۔"

مصطفیٰ کمال نے مزید کہا کہ دنیا چاند پر جا رہی ہے، لیکن کراچی کے شہری گٹر میں گر رہے ہیں اور ڈمپر کچل رہے ہیں۔ سانحات کے باوجود سندھ حکومت غیر فعال رہتی ہے اور جب تنقید کی جاتی ہے تو سانحہ بلدیہ کے طعنے دیے جاتے ہیں، جبکہ وزیراعظم کراچی کے لیے اقدامات کرے تو پیپلزپارٹی ناراض ہو جاتی ہے۔

مزیدخبریں