پاکستان سٹاک مارکیٹ میں تیزی، کے ایس ای 100 انڈیکس میں 775 پوائنٹس کا اضافہ

11:57 AM, 22 Jan, 2026

کراچی: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں آج ٹریڈنگ کے دوران زبردست تیزی دیکھی گئی۔ کے ایس ای ہنڈرڈ انڈیکس 775 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 1,87,808 پوائنٹس پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

گزشتہ روز مارکیٹ 1,87,680 پوائنٹس پر بند ہوئی تھی، جس کے بعد آج کی مثبت ٹریڈنگ نے سرمایہ کاروں میں اعتماد کو فروغ دیا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ حصص میں خریداری اور عالمی مارکیٹوں میں مثبت رجحان اس تیزی کی بنیادی وجہ ہیں، اور توقع کی جا رہی ہے کہ مارکیٹ میں یہ مثبت رجحان آنے والے سیشنز میں بھی جاری رہ سکتا ہے۔

مزیدخبریں