جوہری پروگرام بحال ہوا تو امریکا کارروائی کرے گا:ٹرمپ کی ایران کو وارننگ

10:31 AM, 22 Jan, 2026

واشنگٹن :امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو جوہری پروگرام کے حوالے سے سخت انتباہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ایران اپنی جوہری سرگرمیاں بند نہ کرتا تو امریکا کارروائی سے گریز نہیں کرے گا۔

ٹرمپ نے امریکی میڈیا سی این بی سی کو دیے گئے انٹرویو میں کہا کہ ماضی میں امریکا کی کارروائیوں نے ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے سے روکا اور اگر امریکا نے اس وقت کارروائی نہ کی ہوتی تو ایران صرف دو ماہ میں ایٹمی ہتھیار بنا سکتا تھا۔

صدر نے واضح کیا کہ ایران کو ایٹمی ہتھیار بنانے کی کوشش ترک کرنی چاہیے، اور ساتھ ہی امید ظاہر کی کہ ایران کے خلاف اس وقت مزید کسی کارروائی کی ضرورت نہیں پڑے گی۔

ٹرمپ نے مزید دعویٰ کیا کہ ایران میں عوام کو سڑکوں پر نشانہ بنایا جا رہا تھا، لیکن امریکا کی فوجی کارروائی کی دھمکی کے بعد ایرانی حکام نے سینکڑوں افراد کو پھانسی دینے کے اپنے ارادے سے دستبردار ہو گئے۔

مزیدخبریں