ہرارے :انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ میں آج ایک اہم میچ پاکستان اور زمبابوے کے درمیان کھیلا جائے گا۔ یہ مقابلہ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ساڑھے بارہ بجے شروع ہوگا، جس میں قومی انڈر 19 ٹیم کامیابی کے لیے پرعزم ہے۔
ورلڈ کپ میں گزشتہ روز کھیلے گئے میچز میں سنسنی خیز اور یکطرفہ مقابلے دیکھنے میں آئے۔ انگلینڈ نے شاندار بیٹنگ اور بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے اسکاٹ لینڈ کو 252 رنز کے بڑے مارجن سے شکست دی۔
ایک اور میچ میں افغانستان نے تنزانیہ کے خلاف عمدہ کارکردگی دکھاتے ہوئے 9 وکٹوں سے فتح حاصل کی۔
ٹورنامنٹ میں ہر گزرتے دن کے ساتھ مقابلوں کی دلچسپی بڑھتی جا رہی ہے، جبکہ آج کا میچ شائقینِ کرکٹ کے لیے خصوصی اہمیت رکھتا ہے۔