بلوچستان میں بارش اور برفباری کا زور، چمن میں 6 انچ برف، کوئٹہ،چمن شاہراہ بند

09:07 AM, 22 Jan, 2026

لاہور :پاکستان میں داخل ہونے والے بارش برسانے والے موسمی سسٹم کے زیرِ اثر بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بارش اور شدید برفباری کا سلسلہ جاری ہے۔ کوئٹہ، چمن اور گرد و نواح میں موسم کی شدت بڑھنے سے سردی میں نمایاں اضافہ ہو گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق چمن میں 6 انچ تک برفباری ریکارڈ کی گئی، جس کے باعث کوئٹہ۔چمن مرکزی شاہراہ کو احتیاطی طور پر ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔ شاہراہ کی بندش سے آمد و رفت متاثر ہوئی ہے۔

پی ڈی ایم اے اور این ایچ اے کی ٹیمیں ہیوی مشینری کے ذریعے سڑکوں سے برف ہٹانے اور ٹریفک کی بحالی کے لیے مسلسل کام کر رہی ہیں۔

زیارت، کان مہترزئی، مسلم باغ، توبہ کاکڑی اور توبہ اچکزئی میں بھی برفباری ہوئی، جس سے نشیبی اور پہاڑی علاقوں میں معمولاتِ زندگی متاثر ہو گئے ہیں۔ شدید سردی کے پیشِ نظر شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

مزیدخبریں