طالبان حکومت کے خلاف افغان مزاحمتی تحریکیں متحرک، دہشت گردوں کے خلاف پاکستانی کارروائی کی تائید

04:12 PM, 22 Feb, 2026

کابل/اسلام آباد: پاکستان کی جانب سے افغانستان میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر کیے گئے حالیہ حملوں کے بعد افغان عوامی تحریکوں کی جانب سے پاکستان کی بھرپور حمایت سامنے آئی ہے۔ نیشنل ریزسٹنس فرنٹ (NRF) نے طالبان کی پالیسیوں کو خطے کے امن کے لیے خطرہ قرار دیتے ہوئے ان کے ٹھکانوں کی تباہی کو خوش آئند قرار دیا ہے۔
افغان عوام اور نیشنل ریزسٹنس فرنٹ نے دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے پاکستانی موقف کی تائید کی ہے۔ فضل احمد مناوی کا کہنا ہے کہ طالبان کے دورِ حکومت میں ظلم کا خاتمہ خطے کی خوشحالی کے لیے ضروری ہے۔
طالبان قیادت میں شدید اختلافات کی آڈیوز منظرِ عام پر آنے کے بعد کابل حکومت کو اندرونی دباؤ کا بھی سامنا ہے۔
یاد رہے کہ پاکستان نے دہشت گردانہ حملوں کے ٹھوس شواہد کی بنیاد پر افغانستان میں 'خوارج' کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا تھا، جسے اب افغان مزاحمتی گروہ اپنی آزادی اور خطے کے امن کی ضمانت قرار دے رہے ہیں۔

مزیدخبریں