کینڈی: پاکستان کرکٹ ٹیم ٹی 20 ورلڈ کپ کے سُپر ایٹ مرحلے کے بقیہ میچز کھیلنے کے لیے کولمبو سے کینڈی روانہ ہو گئی ہے۔ بارش کی وجہ سے نیوزی لینڈ کے خلاف پہلا میچ متاثر ہونے کے بعد اب قومی ٹیم کی نظریں کینڈی میں ہونے والے مقابلوں پر جمی ہیں۔
قومی ٹیم 24 فروری کو انگلینڈ اور 28 فروری کو سری لنکا کے مدمقابل آئے گی۔ دونوں میچز سیمی فائنل کی دوڑ میں بنے رہنے کے لیے پاکستان کے لیے "کرو یا مرو" کی حیثیت اختیار کر چکے ہیں۔