لاہور : آج آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے سپر 8 مرحلے میں دو دلچسپ میچز کھیلے جائیں گے۔ پہلا میچ سری لنکا اور انگلینڈ کے درمیان دوپہر ڈھائی بجے شروع ہوگا، جبکہ دوسرا میچ بھارت اور جنوبی افریقہ کی ٹیموں کے درمیان شام ساڑھے 6 بجے احمد آباد میں ہوگا۔
گزشتہ روز پاکستان اور نیوزی لینڈ کا میچ بارش کی وجہ سے نہیں ہو سکا، جس کے بعد دونوں ٹیموں کو ایک، ایک پوائنٹ دے دیا گیا۔ اس کے باوجود پاکستان کو سیمی فائنل میں پہنچنے کی امیدیں ابھی باقی ہیں، لیکن اس کے لیے انگلینڈ اور سری لنکا کے خلاف جیت ضروری ہے۔
اگر پاکستان ایک میچ جیتتا ہے اور ایک میں ہارتا ہے تو سیمی فائنل کا فیصلہ دوسرے میچز پر منحصر ہوگا، لیکن اگر دونوں میچز جیت جاتے ہیں تو پاکستان براہِ راست سیمی فائنل میں پہنچ جائے گا۔