وجے دیوراکونڈا اور رشمیکا مندانا نے اپنی شادی کے لیے بیرون ملک سکیورٹی خدمات حاصل کرلیں

03:27 PM, 22 Feb, 2026

ممبئی : بالی وڈ اداکار وجے دیوراکونڈا اور اداکارہ رشمیکا مندانا نے اپنی شادی کے لیے بیرون ملک سے سکیورٹی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق، ان کی شادی 26 فروری کو ادے پور میں ہوگی، جو ایک مشہور ڈیسٹینیشن ویڈنگ مقام ہے اور جہاں کئی مشہور شخصیات پہلے بھی شادی کر چکی ہیں۔

یہ شادی ایک بہت ہی نجی تقریب ہوگی جس میں صرف قریبی دوست اور رشتہ دار شریک ہوں گے۔ ادے پور میں شادی کی تقریب کے لیے سخت سکیورٹی انتظامات کیے جا رہے ہیں، اور اداکار جوڑی نے بیرون ملک سے سکیورٹی ٹیم کو راجستھان کے مقامی گارڈز کے ساتھ کام کرنے کے لیے بلایا ہے۔

شادی کے بعد، 4 مارچ کو حیدرآباد میں ایک استقبالیہ تقریب رکھی جائے گی، جس میں فلم انڈسٹری کے دوستوں کو مدعو کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ وجے دیوراکونڈا اور رشمیکا مندانا نے گزشتہ سال 3 اکتوبر کو منگنی کی تھی اور حال ہی میں ان کی شادی کا کارڈ بھی منظر عام پر آیا تھا۔

مزیدخبریں