گوگل میپس میں نئی تبدیلی: لاگ ان کیے بغیر محدود فیچرز

04:20 PM, 22 Feb, 2026

کیلیفورنیا: گوگل میپس میں ایک نئی تبدیلی متعارف کرائی جا رہی ہے جس سے اس کا استعمال کا تجربہ بدل سکتا ہے۔ اب اگر آپ گوگل اکاؤنٹ سے لاگ ان نہیں ہوں گے، تو آپ کو میپس کا محدود ورژن دکھائی دے گا۔

اس محدود ویو میں کچھ اہم فیچرز جیسے نیئر بائی بزنسز، قریبی اہم مقامات، اور یوزر ریویوز جیسی معلومات دستیاب نہیں ہوں گی۔ پہلے صارفین بغیر لاگ ان ہوئے بھی بیشتر فیچرز کا استعمال کر سکتے تھے، لیکن اب ایسا نہیں ہوگا۔

ابھی تک گوگل نے اس تبدیلی کے بارے میں کوئی وضاحت نہیں دی، مگر یہ ممکن ہے کہ یہ کسی سسٹم کی خامی ہو یا پھر گوگل اس فیچر کو کچھ صارفین کے درمیان آزما رہا ہو۔

مزیدخبریں