ریاض سے اسلام آباد جانے والی پرواز میں مسافر کی طبیعت خراب، کراچی میں ایمرجنسی لینڈنگ

09:57 AM, 22 Feb, 2026

کراچی : ریاض سے اسلام آباد جانے والی نجی ایئر لائن کی پرواز میں ایک مسافر کی طبیعت اچانک خراب ہو گئی، جس پر طیارے کو کراچی میں ایمرجنسی لینڈنگ کرنی پڑی۔

پی اے اے حکام کے مطابق، مسافر کی طبیعت ایران کی فضائی حدود میں خراب ہوئی، جس پر پائلٹ نے فوراً کراچی ایئر ٹریفک کنٹرول سے ایمرجنسی لینڈنگ کی اجازت مانگی۔

اجازت ملنے کے بعد طیارہ کراچی ایئرپورٹ پر بحفاظت لینڈ کر گیا، اور فوراً ہی مسافر کو طبی امداد دی گئی۔

مزیدخبریں