کراچی:رہائشی عمارت میں گیس سلنڈر دھماکے سے آگ بھڑک اٹھی ، ایک بچہ جاں بحق، 4 افراد زخمی

09:20 AM, 22 Feb, 2026

کراچی : کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد حیدری میں واقع بسمہ اللہ ریزیڈنسی میں گیس سلنڈر کے دھماکے کے نتیجے میں آگ لگ گئی۔ ذرائع کے مطابق، دھماکہ اتنا شدید تھا کہ عمارت کی نویں منزل تک پھیل گئی، جس سے دسویں فلور کے کئی فلیٹس بھی متاثر ہوئے۔

اس افسوسناک حادثے میں ایک بچہ جان سے ہاتھ دھو بیٹھا، جبکہ خاتون اور بچی سمیت 4 افراد زخمی ہو گئے، جنہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ فائر بریگیڈ کے عملے نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پا لیا، اور عمارت سے لوگوں کو نکال لیا۔ کولنگ کا عمل ابھی جاری ہے۔

دھماکے کی آواز دور دور تک سنائی دی اور متاثرہ عمارت کے ساتھ کھڑی گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا۔ قریبی عمارتوں کو بھی نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔ حکام نے عوام سے احتیاطی تدابیر اپنانے کی درخواست کی ہے تاکہ ایسے حادثات سے بچا جا سکے۔

مزیدخبریں