کراچی :کراچی کے گورنر ہاؤس میں خصوصی تقریب کے دوران جے یو آئی (ف) کے امیر مولانا فضل الرحمان کو سر سید یونیورسٹی کی جانب سے اعزازی ڈاکٹریٹ کی ڈگری دی گئی۔
تقریب میں جے یو آئی کے سیکریٹری جنرل مولانا عبدالغفور حیدری اور علامہ راشد محمود سومرو بھی موجود تھے، جہاں مولانا فضل الرحمان کی خدمات کو سراہا گیا۔