پنجاب میں دریائے سندھ سے 32 ٹن سونا دریافت

05:36 PM, 22 Dec, 2025

لاہور:پنجاب میں دریائے سندھ کے بیڈ سے تقریباً 32 ٹن سونے کے ذخائر دریافت ہوئے ہیں۔ جیالوجیکل سروے آف پاکستان کے مطابق علاقے میں پلاسر گولڈ کی موجودگی کی تصدیق ہوگئی ہے۔

تحقیقات غازی تا اٹک خورد کے علاقوں میں کی گئی اور سونے کی تلاش کے لیے نو بلاکس نشاندہی کیے گئے ہیں۔ پنجاب حکومت نے سونے کی تلاش کے لیے کنسلٹنسی کی منظوری بھی دے دی ہے۔

ماہرین کے مطابق یہ دریافت صوبے کی معیشت اور معدنی وسائل کے لیے ایک اہم سنگ میل ثابت ہوگی۔

مزیدخبریں