انڈر 19 ایشیا کپ جیتنے پر وزیراعظم کا کھلاڑیوں کے لیے ایک کروڑ روپے انعام

04:36 PM, 22 Dec, 2025

اسلام آباد:انڈر 19 ایشیا کپ جیتنے پر وزیراعظم شہباز شریف نے قومی ٹیم کے کھلاڑیوں اور مینجمنٹ کو مبارکباد پیش کی ہے۔  وزیراعظم نے فاتح ٹیم کے اعزاز میں وزیر اعظم ہاؤس میں ظہرانہ بھی دیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ بھارت کے خلاف شاندار کامیابی پر پوری قوم فخر محسوس کر رہی ہے اور ہر کھلاڑی کے لیے ایک ایک کروڑ روپے انعام کا اعلان کیا ہے تاکہ نوجوان کرکٹرز کی حوصلہ افزائی ہو سکے۔

مزیدخبریں