اے آئی  کاانتہا پسندی کے لیے استعمال: وائس جنریٹنگ ٹیکنالوجی سے پروپیگنڈا میں تیزی

04:14 PM, 22 Dec, 2025

کیلیفورنیا :انتہا پسند گروہ اب مصنوعی ذہانت (AI) کے جدید ٹولز استعمال کر کے اپنے پیغامات اور پروپیگنڈا کی رسائی بڑھا رہے ہیں۔ ماہرین کے مطابق، AI کے ذریعے رہنماؤں کی آوازیں اور تقاریر دوبارہ تیار کی جا رہی ہیں تاکہ نظریاتی مواد زیادہ مؤثر انداز میں پھیلایا جا سکے۔

برطانوی اخبار دی گارڈین کے مطابق، آن لائن دہشت گردی کی نگرانی کرنے والے ادارے ٹیک اگینسٹ ٹیررازم کے سینئر تجزیہ کار لوکاس ویبر نے بتایا کہ انتہا پسند گروہ AI وائس کلوننگ اور ترجمہ ٹیکنالوجی استعمال کر کے اپنے پیغامات کی جذباتی شدت برقرار رکھتے ہوئے مختلف زبانوں میں پھیلا رہے ہیں۔

تجزیے کے مطابق، نیو نازی گروہ ہٹلر کی تقاریر کے جدید انگریزی ورژنز تیار کر کے انسٹاگرام، ٹک ٹاک اور ایکس پر کروڑوں بار نشر کر چکے ہیں۔ اسی طرح، جیمز میسن کی کتاب "سیج" کو AI کی مدد سے آڈیو بُک میں تبدیل کیا گیا تاکہ پرانے نظریات کو نوجوان ارکان تک زیادہ مؤثر انداز میں پہنچایا جا سکے۔

لوکاس ویبر کے مطابق دیگر میڈیا نیٹ ورکس بھی AI کی مدد سے تحریری مواد کو ٹیکسٹ ٹو اسپیچ میں بدل کر پروپیگنڈا کو ملٹی میڈیا شکل دے رہے ہیں، جس سے انتہا پسند مواد کی پہنچ اور اثرات میں اضافہ ہو رہا ہے۔

مزیدخبریں