وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم سے ملاقات کی، شاندار کارکردگی پر مبارکباد دی

03:02 PM, 22 Dec, 2025

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں سے ملاقات کی، جس میں چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی اور وفاقی وزرا بھی موجود تھے۔

ملاقات کے دوران وزیراعظم نے فائنل میں شاندار کارکردگی دکھانے والے کھلاڑی سمیر منہاس کو خصوصی شاباش دی۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان انڈر 19 ٹیم نے قوم کا سر فخر سے بلند کیا ہے اور اتنی بڑی کامیابی محنت اور لگن کا نتیجہ ہے۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ محسن نقوی، مینجمنٹ، تمام کھلاڑی اور سپورٹنگ اسٹاف کی کوششیں قابل تعریف ہیں اور وہ اس کامیابی پر پوری ٹیم کو مبارکباد دیتے ہیں۔ ملاقات کے دوران کھلاڑیوں نے اپنی محنت، ٹریننگ اور ٹیم ورک کے تجربات بھی وزیراعظم کے ساتھ شیئر کیے۔

مزیدخبریں