وزیرِ اعظم شہباز شریف انڈر 19 ٹیم کو ایشیا کپ میں بھارت کے خلاف فتح پر ظہرانہ دیں گے

12:21 PM, 22 Dec, 2025

اسلام آباد: وزیرِ اعظم شہباز شریف پاکستان کی انڈر 19 کرکٹ ٹیم کو بھارت کے خلاف ایشیا کپ کی شاندار فتح پر ظہرانہ دیں گے۔ ذرائع کے مطابق، اس موقع پر ٹیم کے کھلاڑی سمیر منہاس کو خصوصی انعام سے نوازا جائے گا، جبکہ قومی انڈر 19 ٹیم کے تمام کھلاڑیوں اور کوچنگ اسٹاف کو اس تقریب میں مدعو کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ پاکستان کی انڈر 19 کرکٹ ٹیم نے ایشیا کپ کے فائنل میں روایتی حریف بھارت کو 191 رنز کے بڑے مارجن سے شکست دی۔ ٹیم اتوار اور پیر کی درمیانی شب وطن واپس پہنچی، جہاں ان کا شاندار استقبال کیا گیا اور نوجوان کھلاڑیوں کی فتح کو بڑے جوش و جذبے سے منایا گیا۔

اس کے علاوہ، پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے اعلان کیا ہے کہ ہر کھلاڑی کو 50 لاکھ روپے انعام دیا جائے گا، تاکہ ان کی شاندار کارکردگی کو سراہا جا سکے۔

مزیدخبریں