غزہ میں جنگ بندی کی خلاف ورزی، اسرائیلی حملوں میں مزید 10 فلسطینی شہید

11:40 PM, 22 Dec, 2025

غزہ: اسرائیلی فورسز نے غزہ میں جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے حملے جاری رکھے، جس کے نتیجے میں 24 گھنٹوں میں مزید 10 فلسطینی شہید ہو گئے۔

غزہ کے بے گھر فلسطینیوں کے کیمپ پر اسرائیلی حملے میں 6 افراد شہید ہوئے، جبکہ خان یونس میں اسرائیلی فضائی حملے میں 4 فلسطینی جاں بحق ہو گئے۔ شیخ رضوان میں تین منزلہ عمارت کی چھت گرنے سے 4 افراد کی موت ہو گئی۔

غزہ سٹی میں ایک اور عمارت کے ملبے سے 5 افراد کو زندہ نکال لیا گیا، مگر کچھ افراد اب بھی ملبے تلے دبے ہوئے ہیں۔ مغربی کنارے میں اسرائیلی فورسز کی فائرنگ سے ایک بچے سمیت دو فلسطینی شہید ہو گئے۔

دوسری جانب، اسرائیل نے مقبوضہ مغربی کنارے میں مزید 19 غیرقانونی یہودی بستیوں کی تعمیر کی اجازت دے دی ہے، جس سے اسرائیل کے غیرقانونی بستیوں کی تعداد تین سالوں میں 69 تک پہنچ گئی ہے۔

مزیدخبریں