پنجاب میں فاریسٹ ایکٹ میں تبدیلی، ماحول کے تحفظ کے لیے نیا ڈیجیٹل نظام متعارف

11:32 AM, 22 Dec, 2025

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی قیادت میں پنجاب میں فاریسٹ ایکٹ میں تبدیلی کرتے ہوئے جدید ٹیکنالوجی پر مبنی ایک نیا نظام نافذ کیا گیا ہے، جس کا مقصد جنگلات اور ماحولیات کے تحفظ کو مزید مؤثر اور کرپشن فری بنانا ہے۔

نیا نظام "e-FOAS" کہلایا جائے گا، جس کے تحت تمام ماحولیات سے متعلق فیصلے اور دستاویزات اب ڈیجیٹل ہوں گے۔ ہر دستاویز پر مخصوص حوالہ نمبر اور کیو آر کوڈ ہوگا، جس سے ان کی فوری تصدیق ممکن ہو سکے گی۔ اس کا مقصد کرپشن کی روک تھام اور شفافیت کو بڑھانا ہے۔

اس نئے نظام کے تحت، ای پی اے (ماحولیاتی تحفظ کے ادارے) کے افسران اور عملہ صرف ڈیجیٹل سسٹم کے ذریعے ہی کوئی حکم جاری کر سکیں گے۔ کاغذی کارروائی کا مکمل خاتمہ کر دیا گیا ہے، اور اب ہر فیصلے کی وجوہات اور منظوری کا ریکارڈ بھی ڈیجیٹل طور پر دستیاب ہوگا۔

وزیراعلیٰ مریم نواز نے اس نظام کو ماحول کی حفاظت اور کرپشن کے خاتمے کے لیے ایک بڑی کامیابی قرار دیا اور کہا کہ یہ تبدیلی عوام کے لیے شفافیت اور سسٹم کی کارکردگی میں بہتری لائے گی۔

مزیدخبریں