پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی برقرار، ڈالر کی قیمت میں کمی

12:45 PM, 22 Dec, 2025

کراچی :پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان جاری ہے اور تبادلہ مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں کمی دیکھنے کو ملی ہے۔ کاروباری ہفتے کے آغاز پر اسٹاک مارکیٹ میں تھوڑی مندی نظر آئی، لیکن جلد ہی مارکیٹ نے مثبت سمت اختیار کی، اور 100 انڈیکس 18 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 1,71,422 پوائنٹس پر ٹریڈ کرنے لگا۔

گزشتہ ہفتے اسٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان کی بدولت 100 انڈیکس ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچا تھا۔

دوسری جانب، انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں کمی کا سلسلہ جاری ہے۔ ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق، ڈالر کی قیمت میں 5 پیسے کی کمی کے بعد یہ 280 روپے 20 پیسے تک آ گئی ہے۔

مزیدخبریں