ملک کے مختلف حصوں میں تیز ہواؤں، گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی پیشگوئی

01:59 PM, 22 Dec, 2025

لاہور : محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف حصوں میں تیز ہواؤں، گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی پیشگوئی کی ہے۔ محکمہ کے مطابق آج مختلف علاقوں میں تیز ہوائیں چلیں گی اور بارش بھی ہو سکتی ہے، جب کہ پہاڑی علاقوں میں برفباری کا امکان ہے۔

اسلام آباد اور اس کے نواحی علاقے میں مزید بارش کی توقع ہے۔مری اور گلیات میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔راولپنڈی، اٹک اور جہلم میں بھی بارش کا امکان ہے۔
گوجرانوالہ، گجرات، سیالکوٹ، نارووال، ملتان، لاہور، شیخوپورہ، جھنگ، ڈیرہ غازی خان اور بہاولنگر میں بارش ہو سکتی ہے۔
اوکاڑہ، ساہیوال، قصور، خانیوال، خانپور، بہاولپور اور رحیم یار خان میں دھند چھائی رہنے کی توقع ہے۔
بلوچستان کے کچھ علاقوں میں مزید بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔سکھر، روہڑی، شکارپور، کشمور، بینظیرآباد اور موہنجو دڑو میں دھند کا امکان ہے۔چترال، دیر، سوات، شانگلہ، مالاکنڈ، بونیر اور کوہستان میں مزید بارش ہو سکتی ہے۔بٹگرام، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، باجوڑ، مہمند، خیبر اور اورکزئی میں برفباری کی توقع ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔

مزیدخبریں