ملک کے مختلف علاقوں میں دھند کے باعث موٹرویز بند

11:59 AM, 22 Dec, 2025

لاہور : ملک کے مختلف شہروں میں شدید دھند کی وجہ سے حد نگاہ کم ہوگئی ہے، جس کے باعث کئی موٹرویز کو مختلف مقامات سے بند کر دیا گیا ہے۔

موٹروے ایم 2 پر لاہور سے کوٹ مومن تک گاڑیوں کا داخلہ منع کر دیا گیا ہے، جبکہ موٹروے ایم 3 لاہور سے درخانہ اور ایم 5 ملتان سے ظاہر پیر تک بھی بند کر دی گئی ہے۔ اس کے علاوہ، موٹروے ایم 4 پنڈی بھٹیاں سے عبدالحکیم تک اور سیالکوٹ موٹروے ایم 11 کو بھی مکمل طور پر بند کر دیا گیا ہے۔

موٹروے پولیس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ قومی شاہراہوں پر بھی حد نگاہ کم ہے، جس کی وجہ سے ٹریفک کی روانی متاثر ہو رہی ہے۔ انہوں نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور اگر سفر ضروری ہو تو احتیاط سے چلیں۔

مزیدخبریں