راولپنڈی : ڈی جی آئی ایس پی آر، لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے اِیرڈ ایگریکلچر یونیورسٹی راولپنڈی کے طلبہ اور اساتذہ کے ساتھ ایک خصوصی نشست کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق، اس ملاقات میں طلبہ نے سوشل میڈیا پر پھیلنے والی معلومات کی حقیقت کو سمجھنے کی ضرورت پر زور دیا تاکہ غلط بیانیوں کا مقابلہ کیا جا سکے اور اصل حقائق تک رسائی حاصل ہو سکے۔
طلبہ نے کہا کہ ڈی جی آئی ایس پی آر نے ان کے تمام سوالات کے تسلی بخش جوابات دیے، جس سے کئی غلط فہمیاں دور ہوئیں۔ ان کا ماننا تھا کہ اس طرح کے آگاہی سیشنز نوجوانوں کو نہ صرف حقائق سمجھنے میں مدد دیتے ہیں بلکہ انہیں قومی بیانیے کو سمجھنے اور ایک ذمہ دار شہری بننے میں بھی اہم کردار ادا کرتے ہیں۔
اساتذہ نے بھی طلبہ کو اپنی توانائیاں مثبت کاموں میں لگانے اور تخلیقی صلاحیتوں کو بہتر بنانے کی اہمیت پر زور دیا۔ نشست کے اختتام پر طلبہ نے افواج پاکستان کی خدمات کی تعریف کرتے ہوئے یہ عزم ظاہر کیا کہ "پاک فوج ہم سے ہے اور ہم پاک فوج سے ہیں۔"