لاہور میں شدید دھند اور ہلکی بارش، سردی میں اضافہ

11:15 AM, 22 Dec, 2025

لاہور : پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں شدید دھند کی وجہ سے مختلف علاقوں میں ہلکی بوندا باندی شروع ہو گئی ہے، جس سے سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔

شہر کے مختلف علاقے جیسے ایبٹ روڈ، گڑھی شاہو، مغلپورہ، شاد باغ، ٹھوکر نیاز بیگ، ملتان روڈ، شاہ پور کانجراں اور چوہنگ کے اطراف میں بارش کے ہلکے جھرمٹ ریکارڈ کیے گئے، جس کے باعث موسم مزید ٹھنڈا ہو گیا۔ دھند اور بوندا باندی کی وجہ سے حدِ نگاہ میں کمی آگئی ہے اور سڑکوں پر پھسلن بھی پیدا ہو گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور کا کم سے کم درجہ حرارت 11 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا پہنچا ہے، اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 21 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔

مزیدخبریں