پاکستان کا شاندار کم بیک، جاپان کو 4-3 سے شکست دے کر ورلڈ کپ میں 16 سال بعد فتح

08:15 PM, 22 Aug, 2026

ایمسٹلوین: پاکستان نے ایف آئی ایچ ہاکی ورلڈ کپ کے کلاسیفکیشن میچ میں جاپان کو دلچسپ مقابلے کے بعد 3 کے مقابلے میں 4 گول سے شکست دے دی اور ورلڈ کپ میں 16 سال سے جاری فتح کا انتظار ختم کردیا۔

جاپان نے میچ کے پہلے کوارٹر میں دو گول کرکے برتری حاصل کی، تاہم پاکستان نے شاندار کم بیک کرتے ہوئے مقابلہ اپنے نام کیا۔ رانا وحید اشرف نے پاکستان کی جانب سے دو گول کیے جبکہ محمد حماد الدین اور حنان شاہد نے ایک، ایک گول اسکور کیا۔

پاکستان نے دوسرے کوارٹر میں خسارہ کم کیا، تیسرے کوارٹر میں برتری حاصل کی اور بعد ازاں حنان شاہد کے فیصلہ کن گول کی بدولت جاپان کو 4-3 سے شکست دے دی۔

یہ 2010 کے بعد ورلڈ کپ میں پاکستان کی پہلی کامیابی ہے، جب قومی ٹیم نے سپین کو 2-1 سے شکست دی تھی۔

مزیدخبریں