پاکستان کو نوکریاں ڈھونڈنے والی نہیں، نوکریاں پیدا کرنے والی نسل چاہیے، پروفیسر ڈاکٹر سمیرا رحمان

11:25 AM, 22 Aug, 2026

لاہور: ریکٹر سپیریئر یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر سمیرا رحمان نے کہا ہے کہ پاکستان کے نوجوانوں میں بے پناہ صلاحیت اور پوٹینشل موجود ہے، ملک کو ایسی جنریشن کی ضرورت ہے جو نوکریاں تلاش کرنے کے بجائے روزگار کے نئے مواقع پیدا کرے۔

’سی پاکستان 2026‘ سے خطاب کرتے ہوئے پروفیسر ڈاکٹر سمیرا رحمان نے کہا کہ وہ تمام شرکا کو ایونٹ میں خوش آمدید کہتے ہوئے خوشی محسوس کر رہی ہیں۔ پاکستان کے نوجوانوں پر یقین رکھتے ہیں اور چاہتے ہیں کہ سب مل کر ملک کو ’سپیریئر پاکستان‘ بنائیں۔

انہوں نے کہا کہ ’سی پاکستان‘ میں 250 یونیورسٹیوں کے اسٹارٹ اپس نے شرکت کی، جبکہ 4400 اسٹارٹ اپس کے منصوبے موصول ہوئے۔ ان میں 1500 منصوبے خواتین کے تھے، جس سے ثابت ہوتا ہے کہ پاکستانی خواتین ملکی معیشت میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں۔

ریکٹر سپیریئر یونیورسٹی کے مطابق ’سی پاکستان 2026‘ میں 40 ممالک سے 300 بین الاقوامی اسٹارٹ اپس شریک ہوئے ہیں۔ عالمی سطح کے اس پلیٹ فارم کے ذریعے پاکستانی نوجوانوں کو اپنے کاروباری آئیڈیاز دنیا کے سامنے پیش کرنے اور بین الاقوامی مواقع حاصل کرنے کا موقع مل رہا ہے۔

پروفیسر ڈاکٹر سمیرا رحمان نے کہا کہ بہتر گورننس کے لیے نئے انتظامی یونٹس ضروری ہیں۔ ’میرا صوبہ، میرا نظام‘ کے حوالے سے عوام میں آگاہی مہم جاری ہے، جس کا مقصد انتظامی اصلاحات کے بارے میں عوام کو آگاہ کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ میاں عامر محمود ملکی بہتری کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں۔ پاکستان کی ترقی کے لیے ضروری ہے کہ نوجوانوں کی صلاحیتوں کو بروئے کار لایا جائے اور انہیں کاروبار اور روزگار پیدا کرنے کے مواقع فراہم کیے جائیں

مزیدخبریں