مارگریٹ کوالی کی انوکھی سینڈلز نے سب کی توجہ حاصل کرلی

11:06 AM, 22 Aug, 2026

لندن: فیشن کی دنیا میں ہر کچھ عرصے بعد ایسا ڈیزائن سامنے آتا ہے جو لوگوں کو حیران کر دیتا ہے۔ اس بار معروف برانڈ شینیل کی نئی سینڈلز نے سوشل میڈیا صارفین کی توجہ اپنی جانب مبذول کرلی ہیں، کیونکہ انہیں پہننے کے باوجود پاؤں تقریباً ننگے دکھائی دیتے ہیں۔

اداکارہ مارگریٹ کوالی نے لندن میں فلم ’دی ڈاگ سٹارز‘ کے پریمیئر میں شرکت کے دوران یہ منفرد سینڈلز پہنیں۔ ریڈ کارپٹ سے سامنے آنے والی تصاویر میں کئی زاویوں سے یہ محسوس ہوتا ہے جیسے اداکارہ نے جوتے پہنے ہی نہیں۔

ان سینڈلز کو ’نیکڈ سینڈلز‘ کا نام دیا گیا ہے۔ ان کا انداز روایتی سینڈلز سے خاصا مختلف ہے، کیونکہ ان میں پاؤں کو ڈھانپنے کے بجائے ٹخنے کے حصے کو سہارا دیا گیا ہے، جبکہ پاؤں کا اگلا اور بڑا حصہ مکمل طور پر نمایاں رہتا ہے۔

مارگریٹ کوالی کے اس فیشن انتخاب نے انٹرنیٹ پر بھی بحث چھیڑ دی۔ بعض صارفین نے ڈیزائن کو جدید اور منفرد قرار دیا، جبکہ کچھ لوگوں کا کہنا تھا کہ یہ سینڈلز جتنی عجیب نظر آتی ہیں، اتنی ہی غیر عملی بھی ہوسکتی ہیں۔

سوشل میڈیا پر گردش کرتی تصاویر نے لوگوں کو یہ سوال کرنے پر بھی مجبور کردیا کہ آخر یہ جوتے ہیں یا صرف ننگے پاؤں ہونے کا ایک فیشن ایبل انداز۔

شینیل کی یہ سینڈلز روایتی جوتوں سے ہٹ کر ایک ایسا فیشن تجربہ پیش کرتی ہیں جس نے خوبصورتی، انفرادیت اور عملی استعمال کے حوالے سے نئی بحث کو جنم دے دیا ہے۔

مزیدخبریں