لاہور کے مختلف علاقوں میں بارش کا سلسلہ جاری

03:19 PM, 22 Aug, 2025

لاہور: لاہور کے مختلف علاقوں میں بارش کا سلسلہ جاری ہے جس سے موسم خوشگوار ہو گیا ہے۔ محکمہ موسمیات نے کم سے کم درجہ حرارت 27 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا۔ بارشوں اور ہواؤں کے باعث شہر میں ایک تازگی کا احساس ہو رہا ہے۔ محکمہ موسمیات نے آئندہ چند گھنٹوں میں مزید بارش کی پیشگوئی کی ہے۔ 

مزیدخبریں