واشنگٹن : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے واشنگٹن ڈی سی کا دورہ کیا اور نیشنل گارڈ کے اہلکاروں کے ساتھ سڑکوں پر گشت کیا۔ یہ دورہ اس وقت کیا گیا جب انہوں نے شہر میں ایمرجنسی نافذ کر کے سیکیورٹی کا اختیار وفاق کو منتقل کیا تھا۔
ٹرمپ نے میڈیا کو بتایا کہ ایک سال قبل امریکہ کی حالت خراب تھی مگر اب ملک محفوظ اور مضبوط ہو چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ الیکٹرک ہوائی جہاز بنانے کی ٹیکنالوجی پر کام کر رہا ہے اور چین کی مصنوعی ذہانت کے مقابلے کے لیے تیاریاں مکمل ہیں۔
صدر نے مزید بتایا کہ سعودی عرب، قطر اور متحدہ عرب امارات سے پانچ ٹریلین ڈالر کی سرمایہ کاری ملی ہے جو معیشت کی بحالی میں مددگار ثابت ہو رہی ہے۔