فی تولہ سونا 1200 روپے سستا، نئی قیمت جاری

05:06 PM, 22 Apr, 2026

کراچی: ملک میں سونے کی قیمت میں آج کمی کا رجحان دیکھنے میں آیا ہے۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت 1200 روپے گھٹ گئی ہے، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 4 لاکھ 98 ہزار 262 روپے ہو گئی۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 1029 روپے کی کمی ہوئی، جس کے بعد یہ 4 لاکھ 27 ہزار 779 روپے تک آ گئی ہے۔

عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی، جہاں فی اونس سونا 12 ڈالر سستا ہو کر 4 ہزار 766 ڈالر پر پہنچ گیا ہے۔
 
 
 

مزیدخبریں