پہلگام ڈرامے کا ایک سال: بھارت الزامات کا بوجھ اٹھانے میں ناکام، مودی سرکار کا غرور خاک میں مل گیا

11:51 AM, 22 Apr, 2026

اسلام آباد: پہلگام فالس فلیگ آپریشن کو ایک سال مکمل ہونے پر بھارت کا مکارانہ چہرہ ایک بار پھر دنیا کے سامنے بے نقاب ہو گیا ہے۔ گزشتہ 365 دنوں میں بھارت اپنے خود ساختہ دعوؤں کے حق میں ایک بھی ثبوت عالمی برادری کے سامنے پیش نہیں کر سکا، جس سے یہ ثابت ہو گیا ہے کہ پہلگام واقعہ محض ایک سیاسی سٹیج ڈرامہ تھا۔
وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے اس حوالے سے جاری اپنے بیان میں بھارتی رویے پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کی تاریخ فالس فلیگ آپریشنز سے بھری پڑی ہے۔ انہوں نے کہا کہ   بھارت کی سوچ سچائی کے بجائے جھوٹی انا اور تکبر کے گرد گھومتی ہے، جس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔
 بھارت میں دہشت گردی اس کا اپنا داخلی مسئلہ ہے، مگر وہ دنیا کو گمراہ کرنے کے لیے اسے بیرونی رنگ دینے کی کوشش کرتا ہے۔ کشمیر ایک تسلیم شدہ بین الاقوامی تنازع ہے، لیکن بھارت اسے داخلی معاملہ قرار دے کر عالمی قراردادوں کی توہین کر رہا ہے۔
تجزیہ کاروں کے مطابق، ایک سال کا عرصہ گزر جانے کے باوجود شواہد پیش کرنے میں ناکامی نے بھارت کے اس موقف کی قلعی کھول دی ہے کہ یہ کسی بیرونی مداخلت کا نتیجہ تھا۔ عطا اللہ تارڑ کے مطابق، بھارت کی یہ مکاریاں اب دنیا کے سامنے مزید نہیں چل سکیں گی کیونکہ اس کا "فالس فلیگ" کارڈ اب مکمل طور پر پٹ چکا ہے۔

مزیدخبریں