اسلام آباد: وائٹ ہاؤس نے امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کا آج ہونے والا دورۂ پاکستان موخر کرنے کی تصدیق کر دی ہے۔
امریکی میڈیا کے مطابق ایران کی جانب سے جواب موصول نہ ہونے پر مذاکرات کا دوسرا دور فی الحال تاخیر کا شکار ہے، تاہم امریکی حکام کا کہنا ہے کہ جے ڈی وینس کا دورہ کسی بھی وقت دوبارہ طے کیا جا سکتا ہے۔
دوسری جانب اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے پاکستان کے ثالثی کردار کو سراہتے ہوئے اسے کشیدگی میں کمی کے لیے ناگزیر قرار دیا ہے اور فریقین سے جنگ بندی کے احترام کی اپیل کی ہے۔