سائبر کرائم سے نمٹنے کے لیے پاکستان نے نیا خود مختار ادارہ بنادیا

09:49 PM, 22 Apr, 2025

اسلام آباد:پاکستان میں سائبر کرائم کے بڑھتے ہوئے مسائل اور ان کے پیچیدہ اثرات کو مدنظر رکھتے ہوئے حکومتِ پاکستان نے ایف آئی اے کے سائبر کرائم ونگ کو ایک خود مختار ادارہ بنا دیا ہے۔ "نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی" (NCCIA) کے نام سے یہ ادارہ قائم کیا گیا ہے، جسے ملک بھر میں سائبر کرائم کی روک تھام، تحقیقات اور کارروائیوں کا مکمل اختیار حاصل ہوگا۔

اس تبدیلی کے ساتھ ایف آئی اے کا سائبر کرائم ونگ ختم کر دیا گیا ہے، اور سائبر کرائمز سے متعلق تمام تحقیقات اور شکایات کی ذمہ داری اب این سی سی آئی اے پر ہوگی۔ اس ادارے کا مقصد آن لائن دھوکہ دہی، ہراسانی، جعلی ویب سائٹس، شناخت کی چوری، سوشل میڈیا کرائم اور دیگر سائبر جرائم کے خلاف مؤثر اقدامات کرنا ہے۔ عوام کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ سائبر کرائم یا مشکوک آن لائن سرگرمیوں کی شکایات کے لیے این سی سی آئی اے کی ہیلپ لائن یا ای میل پر رابطہ کریں۔

مزیدخبریں