اسلام آباد: سینیٹ اجلاس کے دوران اپوزیشن لیڈر سینیٹر شبلی فراز نے حکومت کی کارکردگی پر شدید تنقید کی، اور کہا کہ اپوزیشن کو جان بوجھ کر دیوار سے لگایا جا رہا ہے۔ ان کے مطابق، چیئرمین سینیٹ کو اس صورتحال کا فوری نوٹس لینا چاہیے۔
خیبرپختونخوا میں سینیٹ انتخابات کے معاملے پر انہوں نے سوال اٹھایا کہ اگر وہاں انتخابات آج کرائے جائیں تو ارکان کی چھ سالہ مدت کیسے پوری ہو گی؟ ان کا کہنا تھا کہ پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کے باوجود اس پر عملدرآمد نہیں ہو رہا، اور اگر حکومت کو اختلافات ہیں تو اپوزیشن کو ایوان سے نکال دینا چاہیے۔
شبلی فراز نے آئین کی خلاف ورزیوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ "قانون سازی قانون شکنی سے نہیں ہو سکتی"، اور ایوان میں ہونے والے انتخابات کے نتائج کا ابھی تک اعلان نہ ہونا آئینی اصولوں کی خلاف ورزی ہے۔
انہوں نے سندھ میں پیپلز پارٹی کے کینالز پر منافقانہ رویے کی شدید مذمت کی
شبلی فراز نے پنجاب کے کسانوں کے مسائل پر بھی ایوان سے مطالبہ کیا کہ حکومت ان مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرے۔ انہوں نے اپنے خطاب کے آخر میں خیبرپختونخوا میں فوری انتخابات کرانے کی ضرورت پر زور دیا، تاکہ صوبے کو اس کے آئینی حقوق سے محروم نہ کیا جائے۔