سونے کی قیمت میں تاریخی اضافہ، فی تولہ 3 لاکھ 63 ہزار 700 روپے تک جا پہنچی

06:10 PM, 22 Apr, 2025

کراچی: ملک میں معاشی غیر یقینی صورتحال اور عالمی منڈی میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کے باعث پاکستان میں سونا تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔

ملکی صرافہ بازاروں کے مطابق، منگل کے روز 24 قیراط فی تولہ سونا 5,900 روپے کے اضافے کے بعد 3 لاکھ 63 ہزار 700 روپے میں فروخت ہوا، جو اب تک کی بلند ترین قیمت ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 5,059 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 11 ہزار 814 روپے ہو گئی ہے۔

بین الاقوامی منڈی میں بھی سونے کی قیمت میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا، جہاں فی اونس سونا 59 ڈالر بڑھ کر 3,454 ڈالر تک پہنچ گیا ہے۔

مزیدخبریں