لاہور : وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے حالیہ بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب کے کسانوں کی نمائندگی اور مسائل کے حل کے لیے پنجاب حکومت موجود ہے، سندھ حکومت کو اپنی پالیسیوں پر توجہ دینی چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کو سندھ میں 16 سال سے حکومت حاصل ہے، اس دوران کسانوں کی فلاح کے لیے کیا اقدامات کیے گئے، اس کا جواب دینا ضروری ہے۔ عظمیٰ بخاری نے کہا کہ گندم کی سرکاری قیمت کا تعین اور خریداری کے عمل میں سندھ کی سست روی سوالیہ نشان ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں سیاسی تلخی سے گریز کرتے ہوئے تعمیری بات کرنی چاہیے۔ انہوں نے اس توقع کا اظہار بھی کیا کہ مرکز اور صوبے مل کر کسانوں کے مسائل کا دیرپا حل تلاش کریں گے، کیونکہ ملک کی معیشت کا دارومدار زراعت پر ہے۔