وزیراعلیٰ سندھ کا کینال منصوبے کے خلاف سخت موقف، احتجاج کی دھمکی

03:09 PM, 22 Apr, 2025

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ اگر وفاقی حکومت نے کینال منصوبہ سندھ کے خلاف منظور کیا تو وہ احتجاج کے لیے سڑکوں پر نکلیں گے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت اس منصوبے کو کسی بھی صورت میں منظور نہیں ہونے دے گی اور اگر یہ منصوبہ سندھ کے ہاتھ سے نکل گیا تو  بھرپور احتجاج  ہوگا۔

وزیراعلیٰ سندھ نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ اس منصوبے کو فوری طور پر ختم کرے اور سندھ کے مفاد کا احترام کرے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ کسانوں کی حالت پر تشویش میں ہیں اور اس سلسلے میں وفاقی حکومت سے جلد فیصلہ کرنے کی امید رکھتے ہیں۔

مراد علی شاہ نے یہ بھی کہا کہ سندھ حکومت نے احتجاج کرنے والوں کے خلاف کبھی بھی کوئی کارروائی نہیں کی اور وہ ہمیشہ پرامن احتجاج کا ساتھ دیتے ہیں۔ تاہم، انہوں نے اپیل کی کہ احتجاج کے دوران عوام کو تکلیف نہ پہنچائیں اور سڑکوں کی بندش سے گریز کریں۔

مزیدخبریں