بھارتی فضائیہ کا ایک اور طیارہ تباہ، مودی سرکار کی دفاعی ناکامی بے نقاب

02:55 PM, 22 Apr, 2025

گجرات :بھارتی فضائیہ کا ایک اور ٹرینر طیارہ گجرات میں گر کر تباہ ہو گیا، حادثے میں پائلٹ جان سے گیا۔ یہ واقعہ نہ صرف افسوسناک ہے بلکہ بھارتی فضائیہ کی بگڑتی ہوئی تکنیکی حالت اور مودی حکومت کی دفاعی پالیسیوں پر ایک اور سوالیہ نشان ہے۔

رواں برس کے صرف چند مہینوں میں بھارتی فضائیہ کے متعدد جنگی اور تربیتی طیارے تباہ ہو چکے ہیں۔ مارچ میں ایک ہی دن دو طیارے زمین بوس ہوئے جبکہ نومبر 2024 میں MiG-29 کے حادثے نے بھی ہنگامی صورتحال پیدا کر دی تھی۔

ماہرین کے مطابق بھارتی فضائیہ کو درپیش مسائل صرف تکنیکی خرابیوں تک محدود نہیں بلکہ دفاعی شعبے میں بدانتظامی، کرپشن اور حکومت کی ناکام پالیسیوں کا نتیجہ ہیں۔

2025 کی دفاعی رپورٹس ظاہر کرتی ہیں کہ بھارت کے جنگی اسکواڈرنز کی تعداد کم ہو کر 30 رہ گئی ہے، جو مطلوبہ 42 اسکواڈرنز سے کہیں کم ہے۔ ان اعداد و شمار کے پیش نظر بھارتی فضائیہ کا ہر نیا حادثہ بھارت کی کمزور دفاعی حیثیت کو مزید آشکار کر رہا ہے۔

مزیدخبریں